کوہاٹ ،ایم پی اے کا ٹی ایم اے کو دیا جانیوالا فنڈ جنات لے اڑے

کوہاٹ ،ایم پی اے کا ٹی ایم اے کو دیا جانیوالا فنڈ جنات لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(بیورورپورٹ) ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی جانب سے ٹی ایم اے کو دیا جانے والا فنڈ جنات لے اڑے‘ 50 ماہ قبل ٹی ایم اے کی کھٹارہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے دیئے جانے والا فنڈ کا کسی کے پاس حساب نہیں‘ مذکورہ فنڈ سے مرمت کے لیے پشاور جانے والی فائر بریگیڈ گاڑی بھی اللہ کو پیاری ہو گئی‘ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے الیکشن میں کامیابی کے فوراً بعد کوھاٹ شہر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے لیے ٹی ایم اے میں کھڑی خراب اور کھٹارہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رائلٹی فنڈ سے 17 لاکھ روپے ادارے کے حوالے کیے مگر بدقسمتی سے ٹی ایم اے کوھاٹ میں بیٹھے جنات نے اس فنڈ کو غائب کر دیا اور تاحال اس فنڈ کا کوئی سراغ نہ مل سکا دوسری جانب ٹی ایم اے فائر بریگیڈ سیکشن میں خراب لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی مرمت کے لیے رنگ روڈ پشاور کی ورکشاپ لے جائی گئی مگر تقریباً چار سال ہونے کو آ رہے ہیں وہ گاڑی بھی لاپتہ ہے جبکہ مرمت کے نام پر کھلوایا جانے والا ایک شاؤل بھی دو سالوں سے بنوں روڈ پر آدھا کھلا پڑا ہے جبکہ آدھے پرزے کمیٹی میں کچرے کی صورت میں پڑے ہیں مگر نہ تو ٹی ایم او اور نہ ہی تحصیل ناظم کو اس بات کی فکر ہے موجودہ ٹی ایم اے نے ڈیڑھ ماہ قبل گاڑی مرمت کی یقین دہانی تو کروا دی تھی مگر عملی طور پر وہ بھی کچھ نہ کر سکے دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام معاملے کا علم ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن کوھاٹ‘ ڈپٹی کمشنر اور خود ایم پی اے نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ٹی ایم اے افسران مذکورہ فنڈ کا حساب نہیں دیتے تو فوری طور پر ٹی ایم او کوھاٹ اور ایکسین ٹی ایم اے کوھاٹ پر فرائض میں مجرمانہ غفلت برتنے‘ 17 لاکھ کی خرد برد اور لاکھوں روپے کی فائر بریگیڈ گاڑی کے غائب ہونے کی FIR درج کروائیں جبکہ اینٹی کرپشن افسران بھی اس حوالے سے مزید بدنامی سے بچنے کے لیے عملی قدم اٹھائیں تاکہ عوام میں ان کی ساکھ بہتر