ڈیرہ میں بجلی بند رہے گی

ڈیرہ میں بجلی بند رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)132kv گرڈ اسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمرT-Iکی تبدیلی کی وجہ سے دس اپریل صبح نو بجے سے چودہ اپریل صبح نو بجے تک 96گھنٹے کیلئے بارہ فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ دورانیہ شیڈول لوڈ شیڈنگ سے زیادہ متاثرہونے کا اعلامیہ جاری۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو پشاور دفتر کی چٹھی کے مطابق ریزیڈنٹ انجینئر پیسکو 132kvگرڈ اسٹیشن ظفر اقبال کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ میں پاور ٹرانسفارمر T-Iکی تبدیلی کی وجہ سے آج دس اپریل 2018بروز منگل صبح نو بجے سے چودہ اپریل نو بجے صبح تک 96گھنٹے کیلئے سٹی ون ،سٹی ٹو ،قیوم نگر ،ڈگری کالج ،ڈی ڈی اے ،باران آباد ،شیخ یوسف نمبر دو ،توپانوالہ ،گومل ،سی آر بی سی ،منیز آباد اور کوٹلہ حبیب فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ دورانیہ لوڈ شیڈنگ سے زیادہ متاثر ہوگا ۔