موٹروے پر مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے ایم 4 پنسیرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے مسافر بس کو آگ لگ گئی اور اس حادثے میں ڈرائیور زندگی سےہاتھ دھو بیٹھا تاہم تمام مسافروں کو بحفظات ریسکیو کرلیا گیا۔
موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق مسافر بس ڈی جی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ پنسیرہ کے قریب آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی جبکہ ٹرک الٹ گیا،اسی آگ کی لپیٹ میں آکر ٹرک بھی جل کر خاکستر ہوگیا، اس حادثے میں بس ڈرائیو بھی جاں بحق ہو گیا۔
موٹر وے پولیس کے بر وقت اقدام سے بس میں سوار 43 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، موٹروے پولیس کے بروقت اقدام سے مسافروں کی جان بچ گئی۔