گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ میں یا گووندا خود کچھ نہ کہیں کیونکہ لوگ کچھ بھی بولتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ گووندا اور سنیتا اب دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔ 

مزید :

تفریح -