انٹر ریلیشنزکمیشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا،جسٹس(ر)شوکت عزیز صدیقی

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین انٹرریلیشنز کمیشن جسٹس(ر)شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ انٹر ریلیشنزکمیشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا، کمیشن سے مقدمات کا التوا ختم ہو سکے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا افتتاح کردیاگیا،چیئرمین انٹرریلیشنز کمیشن جسٹس(ر)شوکت عزیز صدیقی نے افتتاح کیا۔جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ایک اعلیٰ روایات کا صوبہ ہے،بلوچستان کے وکلا نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اہمیت دی،بلوچستان سے وکلا کا کراچی، اسلام آباد جانا محال تھا،اسی لئے کمیشن تشکیل یہاں کی گئی،کمیشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا، کمیشن سے مقدمات کا التوا ختم ہو سکے گا، یکم مئی کو اسی تناظر میں عالمی کانفرنس ہوگی۔