" کام کرو یا گھر جاؤ یہ تماشہ بند ہو جانا چاہیے"صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو اسپتال کا اچانک دورہ، انتظامیہ پر برس پڑے

" کام کرو یا گھر جاؤ یہ تماشہ بند ہو جانا چاہیے"صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص سہولیات پر برہمی کا اظہار کیا وزیر صحت ناقص انتظامات کو دیکھتے ہوئے  انتظامیہ  پر برس پڑے ۔یہاں تک کہ انہوں نے پنکھوں اور ایئر کنڈیشنڈز کی خرابی اور نہ چلنے کا بھی سخت نوٹس لیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ ایم ایس صاحب یا کام کرو یا گھر جاؤ یہ تماشہ بند ہو جانا چاہیے۔ وزیر صحت نے تمام ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹس کو حکم دیا کہ جب تک یہ مسائل جو میں نے دیکھے ہیں  حل نہیں ہوتے وہ گھر نہیں جا سکتے ادھر ہی رہیں گے   صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے  جمعرات کی دوپہر  اچانک میو اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز بشمول گھڑی وارڈ اور ای این ٹی وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ دورانِ دورہ کئی وارڈز میں ایئر کنڈیشنرز نہ چلنے پر وزیر صحت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس (HODs) کو اپنے متعلقہ شعبہ جات میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسپتال کے معاملات کو بہتر بنانا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی بنیادی ذمہ داری ہے، ایم ایس کو کسی وزیر یا سیکرٹری کے دورے کا انتظار کیے بغیر خود بہتری کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میو اسپتال میں پائے جانے والے مسائل کو فوری درست کرکے شام تک رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور اگر ایم ایس حضرات اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کریں تو ان کے لیے محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب صرف وارننگز نہیں دی جائیں گی بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔  ہم روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کے دورے کر کے مسائل کی نشاندہی اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں،  ایم ایس حضرات انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں۔