تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر ملازمہ نے ایسی غلیظ ترین چیز پکا کر گھر والوں کو کھلادی کہ جان کر آپ فوراً اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھادیں گے، دنیا کی تاریخ میں کسی خاتون نے ایسا کام نہ کیا ہوگا کہ۔۔۔

تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر ملازمہ نے ایسی غلیظ ترین چیز پکا کر گھر والوں کو ...
تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے پر ملازمہ نے ایسی غلیظ ترین چیز پکا کر گھر والوں کو کھلادی کہ جان کر آپ فوراً اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھادیں گے، دنیا کی تاریخ میں کسی خاتون نے ایسا کام نہ کیا ہوگا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (نیوز ڈیسک) ملازمین کی تنخواہ بروقت ادا نہ کرنا یا تنخواہ میں اضافہ کرنے میں سستی سے کام لینا ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے، لیکن اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو خبردار ہو جائیں کیونکہ اس کا نتیجہ نہایت برا ہوسکتا ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک امیر گھرانے نے یہی غلطی کی کہ اپنی ملازمہ کی تنخواہ میں اضافے سے انکار کر دیا، لیکن اس کے جواب میں ملازمہ نے ان کے ساتھ ایسا گندا سلوک کیا کہ جس کا تصور کرکے ہی انسان کانپ جائے۔

نوجوان لڑکی کا اغواءاور پھر اغواءکار ایک دن اسے شاپنگ کروانے بازار لے گیا جس کے بعد۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو واقعی چکر آجائیں گے
ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیتسائی چیگائرو نامی ملازمہ کے ذمہ کھانا پکانا اور گھر کی صفائی کا کام تھا۔ اس نے چھ ماہ کام کیا اور پھر تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ جب صاحب خانہ نے تنخواہ میں اضافے سے انکار کردیا تو ملازمہ نے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا، لیکن ایسا برا بدلہ کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ چیگائرو نے موقع پاتے ہی ایک دن کھانا پکاتے ہوئے اس میں اپنے حیض کا خون ملا دیا اور پھر یہ غلیظ کھانا سب گھر والوں کو کھلا دیا۔ اسی طرح ایک اور موقع پر اس نے پیشاب بھی کھانے میں ملایا، جبکہ ایک بار ایک آوارہ بلی کو مار کر اس کا خون بھی کھانے میں ملایا۔ ملازمہ نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے اور گھر کے مالکان کی شکایت پر اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -