پیپلز پارٹی 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو حیران کن نتائج دیگی‘ آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو حیران کن نتائج دیگی‘ آصف علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابق صدر پاکستان وشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی 2018میں مخالفین کو حیران کن نتائج دے گی جب میں صدر پاکستان تھا تو میں نے سب کو عزت دی اور سب سے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
عزت لی پنجاب کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ پنجاب کے بڑے سیاسی گھرانوں سے میرا مکمل رابطہ ہے میں فیملیز سے بات کرتا ہوں جس طرح بھونگ والے رئیس فیملی سمیت پنجاب کے اہم خاندان شامل ہیں انہوں نے کہاکہ جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو بھونگ کی رئیس فیملی نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دیابھونگ والے رئیس فیملی کی پیپلز پارٹی کیلئے شاندار خدمات ہیں اور میں ان کی دل سے عزت کرتا ہوں بھونگ سے تو ابھی بھی رئیس ابراہیم خلیل ہمارے ایم پی اے ہیں اور رئیس فیملی سے میرے بہترین تعلقات ہیں انہوں نے کہاکہ میاں صاحب نے کہاکہ میں پہلے نظریاتی نہیں تھا اب میں نظریاتی ہوگیا ہوں اب دیکھنا یہ ہے کہ میاں صاحب کا نظریہ ضرورت ہے نظریہ پاکستان ہے یا نظریہ کرپشن سکینڈل سے لڑنا ہے نوازشریف جی ٹی روڈ کی سیاست کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانے پاکستان کو بچانا ہے نیا پاکستان بنانے والے خان صاحب پہلے نیا خیبر پختوخواہ بنا کر دکھائے نئے پاکستان بنانے کی باتیں چھوڑیں دیں پہلے خیبر پختوخواہ سے دہشت گردی ختم کریں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے پھر آگے کی بات کریں انہوں نے کہاکہ گونواز گوکا نعرہ پیپلز پارٹی نے لگایا میاں صاحب سے کبھی جیل میں ملاقات نہیں ہوئی جمہوریت بہترین انتقام ہے ۔
آصف زرداری