”عاطف خان کیساتھ فوراً یہ کام کریں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان نے پرویز خٹک کو ایسی ہدایت کر دی جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلا س بنی گالہ میں منعقد ہوا ۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ کی سینئر قیادت کا اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،اجلاس میں نامزدوزیراعلیٰ اورپرویزخٹک ، عاطف خان،شہرام ترکئی،شاہ فرمان اورسینئررہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ کی نامزدگی نہیں ہو سکی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویزخٹک اور عاطف خان کواختلافات ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اورپارٹی کے مفادمیں ذاتی اختلافات ختم کردیں۔نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا صوبےاور پارٹی کی مفاد کی خاطر عاطف خان اوردیگرارکان کوساتھ لےکرچلوں گا،تاکہ تحریک انصاف میں کسی بھی قسم کی دراڑ نہ پیدا ہو سکے۔
اس موقع پر نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ اجلاس میں گزشتہ حکومت میں جو چیلنجز تھے ان پر بات ہوئی ،عمران خان نے جسے وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے اس کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت اعلیٰ سمیت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاہرفیصلہ قبول ہے۔عمران خان میرے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اسے من و عن قبول کریں گے،سیاست کا کوئی شوق نہیں تھا ،مجھے سیاست میں لے آنے والے ہی عمران خان ہین وہ جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔