مسلمانوں کوتقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،خطبہ حج

مسلمانوں کوتقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،خطبہ حج
مسلمانوں کوتقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،خطبہ حج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کوتقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،نماز قائم کریں ،جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے دنیا اور آخرت کے خوف سے نجات دلاتا ہے،مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہئے،نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، قرآن میں فرمایا گیا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیاجائے،اللہ نے قرآن میں فرمایا جداجدا راستے نہ اختیار کئے جائیں، امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے،اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ آج اپنی نعمت کو پورا کردیا، اللہ نے قرآن میں فرمایا، آج کے دن ہم نے دین مکمل کردیا،تمہارے پاس اللہ کی دلیل آچکی ہے،اللہ کی اس نعمت اور فضل پر خوب خوشیاں منائیں، امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے،قرآن میں فرمایا گیااللہ اپنی رحمت سے جسے چاہتاہے علم عطا فرماتاہے، امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ رسول نے فرمایا ، تم زمین والوں پررحم کرواللہ تم پررحم فرمائےگا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کاراستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں،امام نمرہ مسجد نے کہا کہ امت کوچاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے،نفرتیں ختم کرے، انسان ہویاجانور،سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ سعودی حکومت نے حجاج کیلئے بہت خدمات کی ہیں، سعودی حکومت کی کوشش سے حجاج کو ہرقسم کی سہولت مل رہی ہے،امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خادم الحرمین شریفین ،ولی عہد اور ان کی حکومت کےلئے دعاکی، امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ اگراللہ کافضل نہ ہوتاتو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے،اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہیںاور تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں۔