کمشنر سوشل سیکیورٹی سے مزدوررہنماؤکے و فد کی ملاقات

کمشنر سوشل سیکیورٹی سے مزدوررہنماؤکے و فد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)کمشنر سوشل سیکیورٹی سید بلال حیدر سے رانا عبدالسمیع کی سربراہی میں مزدور رہنماؤں کے وفد کی ملاقات، پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن آفس میں ہوئی جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوشل سیکورٹی میں مزدوروں کی رجسٹریشن بڑھانے کے حوالے سے وفد نے اپنے مطالبات کمشنر سوشل سیکورٹی کو پیش کئے۔ رانا عبدالسمیع نے کہا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن دس لاکھ سے بیس لاکھ کرنے کے مطالبے کو کمشنر نے منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو میشن کے ذریعے اگلے دو ماہ میں بیس لاکھ مزدوروں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ محکمانہ امور میں شفافیت لانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ کیا جا رہا ہے جس سے کرپشن کا فوری خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ وفد میں صدر آل پاکستان ورکرز فیڈریشن چوھدری عبدالغفور ورک،  ملک ذوالفقار، علی سید محسن، رضا نقوی و دیگر شامل تھے۔