وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم اقدام ، صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجراءکا فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پورنے خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراءکا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کارڈ کا اجراءاپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجراءکررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہوگی۔