وزیرآباد،نشئی کارسواروں کی موٹر سائیکل کو ٹکر،بیوی جاں بحق، خاوند زخمی
وزیرآباد(نا مہ نگار) نشے میں دھت کار سواروں کی موٹر سائیکل کو ٹکر،بیوی جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی،نعش اور زخمی کر ریسکیو 1122کے عملہ نے ہسپتال پہنچادیا۔سوہدرہ کارہائشی 55سالہ محمد بوٹا اپنی بیوی 45سالہ رضیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گجرات جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ گیمن پل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی تیزرفتار کار نمبری LEA 8635نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رضیہ بی بی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔نعش اور زخمی کو ریسکیو1122کے عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا جہاں پر تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی محمد بوٹا کو گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا۔ کار سوار نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق کار سوار تینوں نوجوانوں نے نشہ میں لت تھے۔
ٹریفک حادثہ