لاہور ہائیکورٹ کیس مینجمنٹ منصوبے کی مبینہ خربرد رپورٹس منظر عام پر لانے کی درخواست کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ کیس مینجمنٹ منصوبے کی مبینہ خربرد رپورٹس منظر عام پر لانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے کیس مینجمنٹ منصوبے کی مبینہ خردبردرپورٹس منظر عام پر لانے کی درخواست پرپنجاب حکومت، رجسٹرار ہائیکورٹ اورنیب سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد وحید نے یہ کارروائی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پرکی ہے۔درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ میں کیس مینجمنٹ سسٹم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گی ہے، 30کروڑ روپے میں ہائیکورٹ میں لگایا گیا نیا آئی ٹی سسٹم مکمل فیل ہو گیا ہے،من پسند افراد کو کیس مینجمنٹ سسٹم کا ٹینڈر دے کر کرپشن بھی کی گئی ہے۔فاضل جج نے مذکورہ حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے۔
کیس مینجمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -