نسیم شاہ سری لنکا کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار ہے

نسیم شاہ سری لنکا کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب ...
نسیم شاہ سری لنکا کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو گا اور شائقین کرکٹ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ کون سے قومی کھلاڑی پہلے میچ کیلئے میدان میں اتارے جائیں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران اس سوال کے جواب میں کپتان اظہرعلی نے واضح انداز میں گفتگو نہیں کی اور کہا کہ ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اطلاعات یہ ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے مقابلے پر پہلے ٹیسٹ میں 6 بیٹسمینوں، 3 فاسٹ باﺅلرز، ایک وکٹ کیپر اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
برسبین میں گزشتہ ماہ ٹیسٹ کیپ لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز باﺅلر نسیم شاہ پر ایک مرتبہ پھر اعتماد کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہیں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسڑیلیا کے خلاف 20اوورز میں 114رنز دینے والے محمد موسی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ دوسری تبدیلی افتخار احمد کی شکل میں پہلے ہی سامنے آچکی ہے جنہیں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید :

کھیل -