عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات جلد ختم ہوں گے: بیرسٹر سیف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں، یہ مقدمات عمران خان کی گرفتاری کے بعد درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی شخص کیسے جرم کر سکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی ن لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں۔