خانیوال کے سرکاری سکول میں زائد فیس لینے کی شکایت ،وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا

خانیوال کے سرکاری سکول میں زائد فیس لینے کی شکایت ،وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا
 خانیوال کے سرکاری سکول میں زائد فیس لینے کی شکایت ،وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خانیوال کے سرکاری سکول میں طالبعلم سے زائد فیس لینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر خانیوال نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ونجاری کے کلرک غلام رسول کو معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ مذکورہ کلرک طالبعلم سے انٹر امتحانات کی متعین کردہ فیس سے زائد داخلہ فیس لینے پر معطل کیا گیا۔ کلرک غلام رسول کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے اور محکمہ میں پیش ہونے کی ہدایت کے علاوہ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال کو 24 گھنٹے میں معاملے کی انکوائری کرنے اور مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کلرک غلام رسول کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔