گھر میں گھس بداخلاقی کا نشانہ بنانےوانے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

گھر میں گھس بداخلاقی کا نشانہ بنانےوانے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے گھر میں گھس کرلڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم ایم شاہد نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ساتھی فیکٹری ملازم خاتون کے گھر میں گھس کر اس کی جواں سالہ بیٹی (ع)کو بداخلاقی کا کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مذکورہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کررکھا ہے اور چالان عدالت میں پیش کردیا۔گزشتہ روز ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں ملزم کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم بے گناہ ہے اور فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے تاہم مقدمہ مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے ساتھ صلح نہیں ہوئی ہے جس پرعدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔