کندھ کوٹ ؛الیکشن کمیشن آفس میں کمرے سے 4ملازمین کی لاشیں برآمد

کندھ کوٹ ؛الیکشن کمیشن آفس میں کمرے سے 4ملازمین کی لاشیں برآمد
کندھ کوٹ ؛الیکشن کمیشن آفس میں کمرے سے 4ملازمین کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کندھ کوٹ  میں لیکشن کمیشن آفس میں کمرے سے 4ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کاکہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہوئے ،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاشوں کو ہسپتال  منتقل کردیاگیا۔

الیکشن کمیشن آفس کے مطابق ملازمین کمرے میں سو رہے تھے،گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے  چاروں ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 جاں بحق ہونے والے  3ملازمین کا تعلق لاڑکانہ سے اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ جاں بحق ملازمین میں الیکشن افسر مشتاق مگسی، ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر ماجد علی اور عبدالرؤف شامل ہیں۔