لوہے کے نٹ بولٹ میں ہیروئین کی کینیڈا سمگلنگ کی کوشش ناکام لیکن دراصل یہ کیسے پکڑی گئی؟ حیران کن انکشاف

لوہے کے نٹ بولٹ میں ہیروئین کی کینیڈا سمگلنگ کی کوشش ناکام لیکن دراصل یہ کیسے ...
لوہے کے نٹ بولٹ میں ہیروئین کی کینیڈا سمگلنگ کی کوشش ناکام لیکن دراصل یہ کیسے پکڑی گئی؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں کورئیر سروس کے دفتر سے ایک کلو گرام ہیروئین پکڑی گئی، لوہے کے نٹ بولٹ میں بھری ہیروئین کینیڈا اسمگل کی جارہی تھی پولیس نے کورئیر کی بکنگ کروانے والے سجاد نامی ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق پرانا ریلوے اسٹیشن دفتر کے سامنے واقع کورئیر سروس کمپنی کے دفتر میں ایک شخص نے لوہے کے نٹ بولٹ کینیڈا بھجوانے کیلئے بکنگ کروائی تو عملے نے قواعد و ضوابط کے مطابق سامان میں ممنوعہ چیز نہ ہونے کا حلف نامہ بھی جمع کروانے کا کہا جس پر بکنگ کروانے والا شخص کچھ دیر بعد آنے کا کہہ کر چلا گیا اور واپس نہیں آیا۔
کورئیر سروس کے عملے نے پولیس کو بلا لیا پولیس نے نٹ بولٹس کا معائنہ کیا اور شبہ ہونے پر نٹ بولٹ کو توڑا گیا تو اندر سے ایک کلو پینسٹھ گرام ہیروئین برآمد ہوئی کورئیر گرجاکھ کے رہائشی سجاد نامی شخص کہ طرف سے کینیڈا میں مقیم پاکستانی شبیر احمد کے نام پر بک کروایا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے سجاد نامی ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔