واسا کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جائے،شیخ امتیاز محمود

  واسا کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جائے،شیخ امتیاز محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(پ ر) واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے خطاب کرتے ہوئے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز صاحبان کو شاباش دی اور ہدایات جاری کیں کہ واسا لاہور کو مستقبل میں معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور اگلے سال ریونیو کولیکشن کو 1ارب تک بڑھانے کی پوری کوشش کی جائے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) محمد تنویر اور ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود اور ان کی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریونیو کے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں۔

کہ دفاتر میں آنے والے تمام صارفین کیلئے ٹھنڈا پانی مہیا کریں، بیٹھنے کیلئے کرسیاں اورعوام الناس کے مسائل فوری حل کریں۔ انہوں نے ریونیو کے نئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ریونیو افسران کے جذبے کو بھی سراہا۔  بعد ازاں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز صاحبان میں شیلڈ ز تقسیم کیں۔بہترین کارکردگی پر گنج بخش ٹاؤن سے محمد عاصم منیر،علامہ اقبال ٹاؤن اشفاق حسین، عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن اریب امتیاز چوہدری،نشتر ٹاؤن احمد میلہ، راوی ٹاؤن ارسلان شاہ محمد اور شالیمار ٹاؤن سے زاہد حسین کو شیلڈ زدی گئیں۔اس کے علاوہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ میں سے ڈپٹی ڈائریکٹر (ای ڈی پی) محمد صدیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی پی) ملک احسن حیات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ٹو ڈائریکٹر ریونیو ملک ابو ذر سعید کو بھی بہترین کارکردگی پر شیلڈز سے نوازا گیا۔