اسلام کی من پسند تشریحات کرنیوالے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں،علامہ سید ریاض

اسلام کی من پسند تشریحات کرنیوالے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں،علامہ سید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام کی من پسند تشریحات کرنے والے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں انسانی حقوق کے دعویداروں کو برمی مسلمانوں پر ہونیوالا ظلم و ستم کیوں دکھائی نہیں دیتا۔برما میں اب تک 20ہزار روہنگیا مسلمان ہلاک ہو چکے ہیں اور مسلمانو ں کی 500بستیاں نظر آتش کی جا چکی ہیں برما میں مسلمان اقلیت پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں روہنگیا کے مسلمان عالمی برادری کی بے حسی کا شکار ہیں۔بدھوں کے ظلم و ستم سے تنگ آکر ملک چھوڑنے والے برمی مسلمانوں کو کو ئی پناہ دینے کیلئے تیار نہیں۔برمی مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو برمی مسلمان داعش جیسی تنظیموں کے ہتھے چڑھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو یکجہتی ، وحدت اور سلامتی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔اسلام زندگی لینے کا نہیں بچانے کا درس دیتا ہے۔مسلم ممالک کی باہمی جنگیں امریکی سازش کا نتیجہ ہیں۔