کاروبار کے ذریعے خواتین قومی معیشت کے دھارے میں شامل ہوسکتی ہیں

کاروبار کے ذریعے خواتین قومی معیشت کے دھارے میں شامل ہوسکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری لاہور ڈو یژن کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ کاروبار ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر خواتین قومی معیشت کے دھارے کا حصہ بن سکتی ہیں۔جس کے لیے حکومت کو بھی مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں شازیہ سلیمان نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی فنی اور تعلیمی صلاحیتوں کو کاروبار میں ڈھالنے کے لیے ویمن چیمبر کے پلیٹ فارم سے رابطہ کریں کیو نکہ چھوٹے اور دمیانے کاروبار شروع کر کے خواتین نہ صرف خود کو اقتصادی طور پر بااختیا کر سکتی ہیں بلکہ قومی معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ بھی ڈال سکتی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہماری خواتین بے حد ذہین اور ہنر مند ہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ اپنے کاروبار کے فروغ کیلئے مارکیٹنگ کے جدید طریقے اپنائیں جس میں حکومت خصوصی اقدامات اٹھائے تاکہ کاروبار کے جدید تقاضوں سے بھی آگاہی حاصل ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری خواتین کو چاہے کہ وہ اپنے علاقے کے چیمبرو ں کے توسط سے خود کو سمیڈا کے ساتھ مربوط رکھیں۔

مزید :

کامرس -