رشتے سے انکار،نوجوان کی گھر گھس کر فائرنگ،4افراد جاں بحق 

رشتے سے انکار،نوجوان کی گھر گھس کر فائرنگ،4افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلالپو ر پیروالہ (نامہ نگار) جلالپور پیروالہ کی شہری آبادی اسلام پورہ کالونی میں اتوار کی صبح خوشاب سے تعلق رکھنے والے عتیق الرحمن نامی نوجوان نے گھر میں داخل ہو کراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گھر کا سربراہ رفیق عرف لڈو‘ اس کی بیوی‘ بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ حملہ آوار نے بعد ازاں خود کو بھی گولی سے اڑا دیا۔ سانحہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا صابر حسین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقلکردیا۔ حملہ آور کی جیب سے شناختی کارڈ کے علاوہ آرمی کا سروس کارڈ بھی برآمد ہو اجس کے مطابق حملہ آور آرمی میں بطور سپاہی ملازمت کر رہا تھا۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے چوک فوارہ پرٹائر جلا کر لاشیں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عملہ نے ان سے کوئی تعاون نہنہیں‘ وہ خود زخمیوں کو ہسپتال لے کر گئے جہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا جبکہ ہسپتال کا باقی عملہ بھی زخمیوں کو تڑپ تڑپ کر مرتے ہوئے دیکھتا رہا۔ احتجاجی مظاہرین نے اموات کا ذمہ دار ہسپتال کی انتظامیہ کو بھی قرار دیا اور ہسپتال کی تمام انتظامیہ کی معطلی کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او کی معطلی کا بھی مطالبہ کیاجس پر سی او ہیلتھ ملتان حالات کا جائزہ لینے کیلئے جلالپور پیروالہ پہنچ گئے جبکہ پولیس کی ہائی کمان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر جلالپور احمد رضا ا سے مذاکرات کے بعد زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور منتقل کیا گیا۔ اتوار کی صبح ہونے والی لرزہ خیز واردات پر انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں مکمل طور پر ہڑتال کر دی گئی جبکہ 4 دنوں سے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود دن دیہا ڑے   بھرے شہر میں ہونے والی قتل کی واردات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ اندھے قتل کی اس واردات کے پس پردہ رشتہ سے انکار کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔جلالپور پیروالہ میں رواں ہفتے کے دوران وقوع پذیر ہونے والا یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے۔
فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -