حکومت نے200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگادیئے

حکومت نے200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگادیئے
حکومت نے200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 200 ارب کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے ہیں، جن میں 175 ارب ڈائریکٹ اور 25 ارب کے ان ڈائریکٹ ٹیکس ہیں۔

عاصم احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے پنکھوں پر بھی 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائد کر دیا جبکہ پرانے بلب کے استعمال پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی لگادی گئی ہے، ترسیلات زر کے ذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جارہا ہےجبکہ ریمیٹنس کارڈ کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز غیرممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے، فائلر پر 5 فیصد جبکہ نان فائلر پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ برانڈڈ ٹیکسٹائل، لیدر کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 15فیصد کرنے کی تجویز ہے، اسپورٹس سامان کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

مزید :

بجٹ -