اسلام آباد کی3 قومی نشستوں کا ٹربیونل تبدیلی کیس: الیکشن کمیشن آج محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
مسلم لیگ (ن )کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاذ لسٹ جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق فیصلہ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے 3 لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔