پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنیوالے مجرم کو 2بار عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم

پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنیوالے مجرم کو 2بار عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم غلام دستگیرکو دو بار عمر قید اور3لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مقتول کے ورثا کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ فیروزوالا پولیس نے ملزم غلام دستگیرکے خلاف چالان پیش کیافاضل جج نے ملزم غلام دستگیر کو جرم ثابت ہونے پر دو بار عمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ملزم مقتول کے ورثا کو 3 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا، اس کیس میں افتخاراحمد سمیت 4 ملزمان کو عدالت پہلے ہی عمرقید کی سزا سنا چکی ہے، غلام دستگیر اس کیس میں کافی عرصہ تک مفرور رہا ،بعدازاں گرفتار کے بعد اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا مجرموں نے2007میں فیروزوالا میں فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل افتخار احمد کو ہلاک کردیا تھا۔