بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع ...
بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا،بھارت نے جارحیت کی جس پر پاک آرمی نے بھرپور جواب دیا ،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میرپورآزادکشمیرپہنچ گئے جہاں سپیکر قومی اسمبلی نے دربار کھڑی شریف پر حاضری دی ،سپیکر نے مزار پرچادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادی کونشانہ بنارہاہے، بھارت سول آباد کو نشانہ بنا کرجارحیت کامرتکب ہورہاہے،اسد قیصرکا کہناتھا کہ کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کےلئے آیا ہوں، بھارت کاچہرہ کھل کردنیاکے سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی جس پر پاک آرمی نے بھرپور جواب دیا ،کسی بھی جارحیت پر اپنی سرحدوں کا دفاع کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ممالک سے مذاکرات چاہتا ہے ۔