ہنڈا پاکستان نے بیسٹ کوالٹی گولڈ ایوارڈ جیت لیا

ہنڈا پاکستان نے بیسٹ کوالٹی گولڈ ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے بیسٹ کوالٹی کیٹگری میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا۔ بیسٹ کوالٹی ایوارڈز کا انعقاد ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ فیکٹری میں ہوا۔ یہ ایوارڈز کوالٹی کو یقینی بنانے اور اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کیلئے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ، جاپان کے تحت منعقد ہوئے۔ بیسٹ کوالٹی ایوارڈز کا مطمع نظر ایسوسی ایٹس کو بہتر سے بہتر کی جستجو کیلئے متحرک کرنا ہے۔اس سرگرمی کا مقصد تمام مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانا اور مسلسل بہتری پر توجہ مرکوز کئے رکھنا ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈان چند آرگنائزیشنز میں سے ایک ہے جو مشکل اور صبر آزما حالات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کوالٹی پر توجہ مرکوز کرنے کی بدولت لگاتار اپنی جگہ بنائے جا رہی ہے۔ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کے چیف کوالٹی آفیسر مسٹر کیجی اوٹسو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی مصنوعات کے معیار کو بے حد سراہا۔اس تقریب میں جیتنے والی ٹیموں، مینجمنٹ اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نہ صرف برانڈ کی حیثیت سے بلکہ بیک وقت اپنے کسٹمرز اور کارکنوں کا خیال رکھنے کے حوالے سے بڑی کامیابیوں کا حصول ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈکی ہمیشہ سے روایت رہی ہے

مزید :

کامرس -