ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،31 گرفتار

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،31 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر28فراد کے خلاف مقدمات درج کرواکر31 کو حراست میں لے لیا ،13 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 78000 روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے داتا دربار کے قریب بنائے جانے والے مسافر خانے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹو سی ایم طاہر فاروق ، اے سی سٹی صفدر ورک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی لاہور نے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا اور مسافر خانے کی کھدائی کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لیا۔ اے سی سٹی صفدر نے ڈی سی لاہور کو سائٹ پر بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت مسافر خانوں کی جلد تعمیر کیلئے سنجیدہ ہے۔