بابری مسجد کایکطرفہ فیصلہ، صادق آباد میں احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

بابری مسجد کایکطرفہ فیصلہ، صادق آباد میں احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)بابری مسجد بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف صادق آباد میں مذہبی اور سول سوسائٹی نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیابھارتی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

سپریم۔کورٹ اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی،تفصیل کے مطابق 6دسمبر 1992کو۔انتہا پسند ہندووں کے ایک گرو ہ نے مسلمانوں کی تاریخی عبادت گاہ بابری مسجد پر دھاو بول دیا مسجد کو شہید کر دیا گیا تو کیس عدالت میں چلا گیا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہندؤں کے حق میں سنایا جس کی وجہ سے صادق آباد میں بھی بھارتی سپریم۔کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین بھارتی سپریم کورٹ اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی شرکا ضلعی صدر سنی تحریک نعمان خالد ودیگر مقررین نے کہاکہ ہماری حکومت نے امن کی خاطر سکھ برادری کی عبادت گاہ تک سکھوں کی رسائی کو ممکن بنایا تو بھارتی عدالت نے فیصلہ سنا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے مسلمانوں کی تاریخی عبادت گاہ کو ہندوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جائے۔
مظاہرہ