شاہین شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئے

شاہین شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئے
شاہین شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ آج بھارت اور انگلینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم نے اتوار کو کھیلا جائے گا پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ کا سفر بہت دلچسپ رہا آغاز میں دو میچ ہارنے کے بعد لگ رہا تھاکہ پاکستان شائد کسی بھی صورت سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی لیکن جس طرح قومی ٹیم نے کم بیک کیا اور قوم نے دعائیں کی اس کی بدولت پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی حاصل کرنا نصیب ہوا پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں ایونٹ کی فیورٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو عمدہ کھیل سے شکست دی بلاشبہ پاکستانی کھلاڑی میچ میں ہر شعبے میں بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آئے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان او ر بیٹسمین جس طرح سے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں وہ قابل تعریف ہیں اس سے قبل ان کی بیٹنگ پر تنقید کی جارہی تھی جس کا جواب انہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے دے دیا ہے امید ہے کہ اب وہ اسی طرح سے فائنل میں بھی ٹیم کے لئے بڑا سکور کریں گے سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دکھائی سڈنی میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا پاکستان کی ٹیم ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرچکی ہے اور اب قوی امید ہے کہ دوسری مرتبہ بھی پاکستان کی ٹیم ہی ایونٹ کی فاتح ہوگی دوسری جانب آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سیمی فائنل میچ کھیل رہی ہے بھارت کی ٹیم اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہے شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا انگلینڈ پاکستان کی ٹیم اس کو شکست سے دوچار کرے گی شائقین یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روائتی حریف بھارت کے ساتھ ہو اور پاکستان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے پاکستان کی ٹیم اس وقت بہترین پرفارمنس کی بدولت فائنل بھی اپنے نام کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے بس ایسی ہی محنت و جوش جذبے سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

رائے -کالم -