یمن تجھے سلام

     یمن تجھے سلام
     یمن تجھے سلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  دیر آید درست آید اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بے گناہ نہتے فلسطینیوں کی مدد کو مسلم امہ کے بہت سے ممالک میدان میں آ گئے ہیں جس میں آ ج سر فہرست یمن رہا انہوں نے گزشتہ رات اسرائیل پر میزائلوں اور راکٹوں سے وہ حملے کیے کہ یہودیوں کی نسلیں یاد رکھیں گی میں سلام پیش کرتا ہوں یمن کی فوجی اور غیر فوجی تنظیموں کو جنہوں نے ایک رات میں دنیا کی سب سے طاقتور اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج کے طوطے اڑا دیے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یمن اور حماس نے مل کر اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم ائرن ڈوم ہیک کر لیا ہے اگر یہ اطلاع سچ ہے تو بلا شبہ اسرائیل کی بربادی شروع ہو چکی ہے اور انشائاللہ چائنہ،روس، جنوبی کوریا اور بہت سے ممالک جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینا چاہتے ہیں ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے جو لوگ فلسطین کو ہتھیار نہیں دے سکے انہیں بھی چاہیے کہ اب کسی بھی طرح یمن کو ٹیکنالوجی دیں یقینا کسی مسلمان ملک میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ یمن کو اسرائیل کے خلاف استعمال کرنے کے لیے اعلانیہ طور پر اسلحہ فراہم کرے لیکن روس، چین اور جنوبی کوریا نہ جانے کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں اب تک انہیں کسی نہ کسی طور ان کی مدد کو پہنچنا چاہیے تھا یہ جانتے ہوئے بھی کہ اسرائیل کس طرح فلسطین میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے گزشتہ ایک ماہ میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کی پندرہ سے بیس ہزار شہادتیں ہو چکی ہیں اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے میرا ان ممالک سے عاجزانہ سوال ہے کہ اور کتنی لاشیں چاہئیں کہ فلسطینی مدد کے مستحق قرار دے دیے جائیں پندرہ دن پہلے جنگ میں شامل ہونے والی چیچنیا فوجیں اب تک نہیں پہنچ سکیں اقوام متحدہ کہاں مر گیا انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں جو اسرائیل اور امریکہ کا کتا مرنے پر بھی چالیس دن سوگ میں رہتی ہیں اس وقت کہاں ہیں سلامتی کونسل کی زبان کو کس نے تالا لگا دیا میرے خیال میں اس جنگ کا جو بھی نتیجہ نکلے اس کے فورا بعد اگر مسلم ممالک میں رتی برابر بھی غیرت موجود ہے تو انہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی رکنیت ختم کر دینی چاہیے۔

ان تمام ممالک اور ان کی افواج سے بہتر تو حماس حو ثی اور حزب اللہ کے مجاہدین ہیں ان کی جرات اور بہادری کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے جس طرح انہوں نے ٹینکوں کے سامنے آ کر تباہی مچائی اب تک ان اللہ کے شیروں نے اسرائیل کے جدید ترین تقریبا ساٹھ ٹینک بلڈوزر اور دوسری ٹیکنالوجی تباہ کر دی ہے ان کے ایک ایک ٹینک کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک ارب سے بھی زیادہ ہے مسلم فوجیں تو شاید کسی نہ کسی قانون کی پابند ہوں گی لیکن یہ مجاہدین صرف راہ حق میں جہاد کرتے ہیں یہ کسی قانون کے پابند نہیں ہیں جس طرح انہوں نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اسرائیل کے بہت سے ریڈار اور فوجی تنصیبات کو اڑا دیا ایسا کرنے کے لیے اللہ کی مدد اور شیر کا حوصلہ چاہیے جو ان میں موجود ہے آئندہ چند دنوں میں ترکی کو بھی اس جنگ میں اپنی فوجیں اتارنا ہوں گی جس طرح ترک عوام سڑکوں پر نکل کر طیب اوردگان کی حکومت پر پریشر بنا رہے ہیں اردگان کو نا چاہتے ہوئے بھی اس جنگ میں کودنا ہوگا اگر ترکی اس جنگ میں شامل ہو جاتا ہے تو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے مسلمانوں کا پلڑا بہت بھاری ہو جائے گا یمن،لبنان اور حماس کی آ ج کی کاروائیاں یقینا قابل تعریف ہیں انہوں نے اسرائیل میں ایسی تباہی مچائی کہ سارا اسرائیل الارم کی آوازوں سے گونج اٹھا فوری طور پر فضائی اپریشن بند کر دیا گیا ایئر فورس ہائی الرٹ اور آرمی چیف کی چیخیں نکل گئیں سٹاک مارکیٹ تباہ اور بہت جلد تمام انویسٹرز بھی اسرائیل سے نکل جائیں گے یہ جنگ اسرائیل کے لیے چھپکلی بن چکی ہے اب نہ وہ اسے نگل سکتا ہے اور نہ ہی اگل سکتا ہے وہ کسی بھی طرح اس جنگ کو اسرائیل سے باہر نکالنا چاہ رہا ہے لیکن اب مسلم ممالک اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے اسرائیل کو تل ابیب میں ہی مارنا چاہیے اب اردن کو بھی اس جنگ میں شامل ہوتا نظر آرہا ہے حماس اور مسلم ممالک اگر یہ جنگ جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں آ ج کی طرز پر تقریبا ایک ہی دن میں اسرائیل پر پچاس ہزار میزائل اور راکٹ داغنے کا انتظام کرنا پڑے گا یہودی اس بڑی جنگ کی تیاری گزشتہ دو ہزار سال سے کر رہے ہیں خدانخواستہ اگر اسرائیل یہ جنگ جیت گیا تو پھر ساری دنیا تباہ ہو جائے گی نیو ورلڈ آرڈر کے نفاذ کے لیے اسرائیل ہر صورت اس جنگ کو جیتنے کی کوشش کرے گا لیکن انشائاللہ جو میں دیکھ رہا ہوں یہ جنگ اسرائیل کی آخری جنگ ہوگی اس کے بعد اگر اسرائیل دنیا کے نقشے پر موجود بھی رہا تو اگلے دو ہزار سال کے لیے انسانیت محفوظ ہو جائے گی اور عین ممکن ہے کہ اسرائیل کی شکست کے ساتھ ہی ان کا جھوٹا مسیحا دجال بھی زمین پر آ نے کا پروگرام کینسل کر دے اس لیے امت مسلمہ،چین،روس اور جنوبی کوریا سے میری اپیل ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کو آ پہنچو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

مزید :

رائے -کالم -