ٹیبلٹ کے بعد اب ایپل لا رہا ہے ایسی چیز جو آپ کو حیران کر دے

ٹیبلٹ کے بعد اب ایپل لا رہا ہے ایسی چیز جو آپ کو حیران کر دے
ٹیبلٹ کے بعد اب ایپل لا رہا ہے ایسی چیز جو آپ کو حیران کر دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر کوئی جدید ایجادات کرنے کی دوڑ میں شامل ہے۔ کمپنیاں آئے روز اپنے انجینئرز کی محنت کے بل بوتے پر ایک سے بڑھ کر ایک ڈیوائس متعارف کروارہے ہیں۔ کمپنیوں کے آپس میں صحت مند مقابلوں کے نتیجے میں صارفین کو اعلیٰ کوالٹی کی نئی ایجادات دستیاب ہورہی ہے۔ سام سنگ نے پہلے تہہ ہونے والے سکرین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا تھا جبکہ اب ایپل نے بھی اس میدان مین ڈیرے لگالئے ہیں۔ ایپل کی طرف سے تہہ ہونے والی سکرین کو آف کرنے کیلئے بٹنوں کی ضرورت نہیں جیسے ہی سکرین کو تہہ کیا جائے گا وہ از خود بندہوجائے گی۔ اس سسٹم کا لنک موبائل فون سے بھی ہوسکے گا جس کی مدد سے نئے پروگرام ڈاﺅن لوڈ کئے جاسکیں گے۔ ایپل نے ان ایپلی کیشنز کا اطلاق بڑے بڑے بل بورڈز پر بھی کیا ہے۔ اب بڑے شہروں کے بڑے سکوائرز پر لگے سائن بورڈ کی جگہ پتلی کاغذ کی نیٹ جیسی ہورڈنگز نصب ہوں گی جن کو محض موبائل فون کی مدد سے آپریٹ کیا جائے گا۔