سعودی عرب اور پاکستان کا مضبوط اتحاد عالم اسلام کیلئے ناگزیرہے،طاہر محمو د اشرفی

سعودی عرب اور پاکستان کا مضبوط اتحاد عالم اسلام کیلئے ناگزیرہے،طاہر محمو د ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالم اسلام کے اتحاد اور سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی پریس کلب لاہور میں عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام’’ وحدت امت و تحفظ حرمین شریفین کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں علماء کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ’’ وحدت امت و تحفظ حرمین شریفین کانفرنس ‘‘سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر محمو د اشرفی ،عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن ، مولانا ندیم سرور جالندھری مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی’ علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولا کلیم اللہ حنفی، مولانا عثمان بیگ فاروقی ، مولانا محمد اسلم قادری سمیت دیگر نے خطاب کرتے کہا کہ ارض حرمین شریفین مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے اس کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے امریکی صدر کا سعود ی عرب کے خلاف توہین آمیز بیان افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، ارض حرمین شریفین سعودی عرب کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔


حرمین شریفین ٹرمپ سے پہلے بھی تھے اور ٹرمپ کے بعد بھی قیامت تک سلامت رہیں گے انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے مقدسات کا دفاع کرنا جانتے ہیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسلم امۃ کے قائد ہیں امریکی صدر اپنے بیان پر معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جان لیں کہ مملکت سعودی عرب کی قوم اور فوج ارض الحرمین الشریفین کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، گذشتہ تین سالوں سے عالمی سازش کے تحت حوثی باغی سعودی عرب پر حملہ آور ہیں لیکن سعودی عرب کی عوام اور فوج نے جس طرح ان کو مکمل طور پر ناکام بنایا ہے اسی طرح دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ، شاہ سلمان بن عبد العزیز امت مسلمہ کے قائد ہیں اور امت مسلمہ کسی کو بھی اپنے اکابر کی توہین نہیں کرنے دے گی ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مسلمانوں کے اتحاد کا اصل مرکز ہے ،سعودی عرب کی حکومت ہر قسم کے مسلکی تعصب کے بغیر عمرہ زائرین اور حجاج کی خدمت کرتی ہے ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی تعلیمات واضح ہیں کہ جس طرح اسلام سب کا اسی طرح سعودی عرب بھی سب مسلمانوں کامرکز ہے