راحیلہ آغا کے صاحبزادے ذیشان بٹ کی شادی 12اکتوبر کوہوگی

  راحیلہ آغا کے صاحبزادے ذیشان بٹ کی شادی 12اکتوبر کوہوگی
   راحیلہ آغا کے صاحبزادے ذیشان بٹ کی شادی 12اکتوبر کوہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ راحیلہ آغا اور پروڈیوسر اسد بٹ مرحوم کے بڑے صاحبزادے ذیشان بٹ کی شادی 12اکتوبر کو انجام پائے گی جبکہ رسم نکاح جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔شادی میں قریبی دوست اور عزیزواقارب شرکت کریں گے راحیلہ آغا کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ اللہ نے مجھے ایک فرض کو ادا کرنے کی توفیق ادا فرمائی۔میرے چھوٹے بیٹوں کی شادی ہوچکی ہے۔ذیشان کی شادی میں تاخیر کی وجہ اس کا تعلیمی سلسلہ تھا جس کو مکمل کرنے تک اس نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔میری دعا ہے کہ میرا بیٹا خوشگوار شادی شدہ زندگی گذارے اور دونوں میاں بیوی کو کبھی کوئی غم نہ ملے۔

ذیشان بٹ کی دعوت ولیمہ 14اکتوبر کو مقامی ہال میں ہوگی۔

مزید :

کلچر -