کمرہ نہ دینے پر اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری گیسٹ ہاؤس کے انچارج کو دروازہ توڑ کر گرفتار کروا دیا

کمرہ نہ دینے پر اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری گیسٹ ہاؤس کے انچارج کو دروازہ توڑ کر ...
 کمرہ نہ دینے پر اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری گیسٹ ہاؤس کے انچارج کو دروازہ توڑ کر گرفتار کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر (ویب ڈیسک)اسلام کوٹ میں کمرہ نہ دینے پر اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری گیسٹ ہائوس کے انچارج کو گرفتار کروا دیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام کوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر منظور درس سندھ کول اتھارٹی کے سرکاری گیسٹ ہائوس میں رہائش کے لیئے کمرہ نہ ملنے پر برہم ہوگیا اور رات کو دیر سے سوئے ہوئے کیئر ٹیکر بہادر بجیر کو دروازہ توڑ کر جگایا اور پولیس بلاکر گرفتار کروا دیا۔

جسے بعد ازاں حکام بالا اور سیاسی مداخلت کے بعد آزاد کیا گیا۔اس ضمن میں گیسٹ ہائوس انچارج بہادر بجیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو ایک دن قبل کمرہ دیا تھا۔