ورلڈالیون سے مقابلہ، قومی کرکٹرزنے تیاریاں جاری

ورلڈالیون سے مقابلہ، قومی کرکٹرزنے تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈالیون سے مقابلے کے لئے قومی کرکٹرزنے تیاریاں شروع کردیں،ورلڈ الیون سے سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیسرے روزبھی پریکٹس کی، صبح 9بجے شروع ہونے والے پہلے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کاکام کیا،اس مقصد کیلیے انھیں گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا،میدان کے وسط میں پریکٹس کیلیے مختص کی گئی دونوں پچز پر پیسرز جبکہ اطراف میں اسپنرز کی بولنگ کا سامنا کیا گیا، سب سے طویل بیٹنگ سیشن سرفراز احمد نے کیا۔فخر زمان، احمد شہزاد،بابر اعظم، عمرامین اورفہیم اشرف کے ساتھ ٹیل اینڈرز نے بھی پاور ہٹنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے خود کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہم آہنگ کیا، شعیب ملک آخر میں بیٹنگ کیلیے آئے اور پٹھے میں کھچاؤ کی وجہ سے مشکل میں دکھائی دیے، بولرز کو رنزروکنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، حسن علی خاصے پْرجوش تھے، سہیل خان بھرپور فارم میں نظر نہیں آئے۔
بیٹنگ اور بولنگ سے فارغ کرکٹرز کو اسٹیورکسن نے فیلڈنگ میں مصروف رکھتے ہوئے کیچز کی بھرپور پریکٹس کرائی، شام کو تمام کھلاڑیوں نے این سی اے میں انڈور ٹریننگ جاری رکھی۔