شہری کی زمین پر قبضہ، ایس ایچ او کاہنہ سے رپورٹ طلب

شہری کی زمین پر قبضہ، ایس ایچ او کاہنہ سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی کاہنہ کی جانب سے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ سے 12ستمبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے سادہ لوح لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،سوسائٹی سادہ لوح لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے ترقیاتی کام کر رہی ہے،تمام زمینوں کی فرد ملکیت درخواست گزار کے نام پر ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی کو سادہ لوح لوگوں کی زمینوں پر ترقیاتی کاموں سے روکا جائے اور زمینیں واپس دلوائی جائیں ۔

مزید :

علاقائی -