یوم عاشور صبراور حق کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا پیغام دیتا ہے،اشرف جلالی

یوم عاشور صبراور حق کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا پیغام دیتا ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے یوم عاشورہ کے موقع پر امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کہاہے یوم عاشور صبر، استقامت اور حق کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا پیغام دیتا ہے۔قیامت تک کیلئے یہ دن امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظمتوں کا حوالہ ہے۔اس دن میں خاندان رسول ؐ کی لازوال قربانیوں کی برکت سے گلشن اسلام ہمیشہ کیلئے لہلہا رہا ہے۔تاریخِ ادیان میں یومِ عاشورہ کو بڑی فضیلت حاصل رہی ہے۔اس دن میں رب ذوالجلال نے بڑے بڑے انبیاء کرام علیھم السلام کو اپنی خصوصی نوازشات سے نوازا ہے اور قوموں کی بڑی بڑی مشکلیں آسان ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے محبت انسان کو اللہ تعالی اور اللہ تعالی کے رسول ؐکا محبوب بنا دیتی ہے۔


امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کے ارشاد ات عالیہ اور آپکی تعلیمات مقدسہ پر عمل کرتے ہوئے آپکے راستہ پر زندگی کو بسر کیا جائے۔