لاہور چیمبر الیکشن، بزنس مین فرنٹ کا پلڑا بھاری ہو گیا: بابر خان علی 

  لاہور چیمبر الیکشن، بزنس مین فرنٹ کا پلڑا بھاری ہو گیا: بابر خان علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ بابر علی خان نے کہاہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2019-20 میں بزنسمین فرنٹ کا پلڑا بھاری رہے گا کیونکہ بزنس مین فرنٹ کی قیادت مارکیٹوں سے سائلنٹ ووٹرز کو متحرک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اورانکا اعتماد حاصل کر چکے ہیں لہذا ہمارا گروپ جیت کیلئے پر امید ہے اور حالیہ الیکشن میں پیاف فاؤنڈر الائنس کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ پورے ہال روڈ کے تاجروں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم بزنسمین فرنٹ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ کے لاہور بھر کی تاجر برادری سے جہاں جہاں رابطے اور تعلقات ہیں انہیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا اور بزنسمین فرنٹ کو کامیابیوں سے ہمکنار کروانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ لاہور چیمبر کے الیکشن میں پاکستان بزنسمین فرنٹ کا پورا ایسوسی ایٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا  

مزید :

کامرس -