وزیراعلیٰ کی جانب سے ماربل مائنز کے متاثرین کے امداد پی پیکج میں اضافہ 

وزیراعلیٰ کی جانب سے ماربل مائنز کے متاثرین کے امداد پی پیکج میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند میں ماربل مائنز کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ روپے فی کس کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو مفت طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ دریں اثناء، وزیر اعلیٰ کو سیکرٹری ریلیف کی جانب سے مہمند واقعہ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 104 افراد حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہیوی مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -