ایپل نے آئی فون 16 لانچ کر دیا، قیمت کتنی ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

ایپل نے آئی فون 16 لانچ کر دیا، قیمت کتنی ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 
ایپل نے آئی فون 16 لانچ کر دیا، قیمت کتنی ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سمیت اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کیلی فورنیا میں اپنے " گلو ٹائم " ایونٹ میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آئی فونز ماڈل کی نقاب کشائی کی جن میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔

آئی فون 16 پلس 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے ۔آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹرین فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا۔

ایونٹ میں ایپل کی جانب سے ایپل واچ 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی فروخت کے لیے پیش کئے گئے۔ایپل واچ 10 کی کم سے کم قیمت 399 ڈالر جبکہ آئی پوڈز 4 کی 129 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے مین 40 فیصد بڑی او ایل ای ڈی اسکرین پیش کی گئی ہے جبکہ واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے جو ایپل واچ سیریز 9 سے 10 فیصد کم ہے۔

پیر کو لانچ ہونے والے ماڈلز 20 ستمبر سے صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔