مخصوص حالات میں کچھ لوگوں کو زیادہ پسینہ کیوں آتاہے؟تحقیق نے دلچسپ جواب دے دیا

مخصوص حالات میں کچھ لوگوں کو زیادہ پسینہ کیوں آتاہے؟تحقیق نے دلچسپ جواب دے ...
مخصوص حالات میں کچھ لوگوں کو زیادہ پسینہ کیوں آتاہے؟تحقیق نے دلچسپ جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ پسینہ آنا تو عام بات ہے لیکن آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ بعض اوقات کسی انٹرویو یا خاص ملاقات کے دوران کم درجہ حرارت کے باوجود پسینہ آجاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:یہ بیج کھائیں اور پیٹ کی گیس سے فوری چھٹکارا پائیں
آسٹریلوی ڈاکٹر جینی مینزبرگ نے اس معاملے کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ انسانی جسم میں پسینہ آنے کا عمل دو مختلف اقسام سے تعلق رکھتا ہے اور انہوں نے اسے جسمانی پسینہ اور جذباتی پسینہ کا نام دیا ہے۔ ڈاکٹر جینی کہتی ہیں کہ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پسینہ آنا عام بات ہے کیونکہ کمر کے بالائی حصے میں پائے جانے والے ایکرائن گلینڈز متحرک ہوجاتے ہیں اور جلد کے مساموں کے ذریعے پسینہ باہر آنے لگتا ہے۔ پسینے کی دوسری قسم کی وجہ جذبات کا متحرک ہونا یا ذہنی دباﺅ ہے اور یہ پسینہ ایپوکرائن گلینڈز کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ گلینڈز عام طور پر جسم کے زیادہ بالوں والے زیریں حصوں اور بغلوں میں واقع ہوتے ہیں۔ ان گلینڈز کی وجہ سے پیداہونے والے پسینے میں چکنائی اور پروٹین بھی شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ بدبودار ہوتا ہے۔
 ڈاکٹر جینی کا کہنا ہے کہ آپ کو درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ پسینہ آتا ہے یا جذبات کی وجہ سے، اس کا انحصار آپ کے جینز پر ہے۔ کچھ لوگوں میں جینیاتی طور پر ایپوکرائن گلینڈز کی جسامت بڑی ہوتی ہے اور یہ زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو انٹرویو کے دوران، صنف مخالف سے ملاقات کے دوران یا کسی بھی جذباتی صورتحال کے دوران پاﺅں کے تلووں، ہتھیلیوں یا ماتھے پر پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر جینی کے مطابق یہ کسی کمزوری یا خود اعتمادی میں کمی کی نشانی نہیں ہے بلکہ محض آپ کے جینز کا فرق ہے اور آپ کو ایسی صورتحال میں پسینہ صاف کرکے اپنی سرگرمی مکمل اعتماد کے ساتھ جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ جذباتی پسینے کی بو سے بچنے کے لئے ایسا باڈی سپرے استعمال کریں جس میں ایلومینیم کی مقدار 20 فیصد سے کم ہو۔

مزید :

تعلیم و صحت -