غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکوٹ نے ناقص تفتیش کی بنا پر غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث ملزم کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ ایسے مقدمات میں ناقص تفتیش اور سزا کم ہونے کی وجہ سے ملزم عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں ، اس نوعیت کے مقدمات کی سزائیں زیادہ ہونی چاہئیں، مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم مجاہد حسین کے درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور سرکل نے فروری میں ملزم کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل جاوید قصوری نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم کو ویسٹرن یونین سے ایک ہزار سات سو پچیس ڈالر کی رقم ویسٹرن یونین سے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ ناقص تفتیش