کور کمانڈر کانفرنس ،شہری علاقوں سے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کئے جائینگے ،سہولت کاروں کیخلاف بھی آپریشن ہو گا ،جنرل راحیل شریف

کور کمانڈر کانفرنس ،شہری علاقوں سے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کئے جائینگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے این این) آرمی چیف جنرل راحیل شریف یر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں یمن کی صورتحال پر غور کیاگیا اور واضح کیاگیاہے کہ اگر یمن کا مسئلہ یوں ہی جاری رہا تو خطے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے،شرکاء کا دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو کور کمانڈر کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، آپریشنل تیاریوں سمیت اندرونی و بیرونی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔ کانفرنس میں آپریشن ضر ب عضب سمیت دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں یمن اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ تمام کمانڈرز پورے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھیں، ہمارا ہدف دہشت گردی کا خاتمہ ہے ۔ شدت پسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔ اس حوالے سے شہری علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ ضروری ہے سہولت کاروں کے خلاف بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن تیز کیے جائیں۔ کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یمن بحران جاری رہنے سے خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہونگے

مزید :

صفحہ اول -