فیفا نے کلب ورلڈ کپ کیلئے 1 ارب ڈالر کے انعامی پول کا اعلان کردیا

فیفا نے کلب ورلڈ کپ کیلئے 1 ارب ڈالر کے انعامی پول کا اعلان کردیا
فیفا نے کلب ورلڈ کپ کیلئے 1 ارب ڈالر کے انعامی پول کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 2025 کے کلب ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا مجموعی پول ایک ارب ڈالر ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فاتح 125 ملین ڈالر کی خطیر رقم حاصل کرے گا۔ یہ رقم گزشتہ مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ موازنہ کیا جائے تو 2022 میں قطر میں منعقدہ مردوں کے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 440 ملین ڈالر تھی، جبکہ 2023 کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والے خواتین کے ورلڈ کپ کے لیے صرف 110 ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے۔

نیوز 18 کے مطابق فیفا نے اس نئے کلب مقابلے کے لیے انعامی رقم کی تقسیم کے ماڈل کی بھی تصدیق کی ہے، جس میں ایک اہم اور جدید عالمی یکجہتی کا عنصر شامل کیا گیا ہے۔ 32 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں شامل تمام کلبوں کو انعامی رقم میں حصہ دیا جائے گا۔

2025 کلب ورلڈ کپ کی انعامی رقم کی تقسیم

گروپ سٹیج (تین میچز): جیتنے والی ٹیم کو 2.0 ملین ڈالر اور ڈرا کرنے پر 1.0 ملین ڈالر

راؤنڈ آف 16: 7.5 ملین ڈالر

کوارٹر فائنل: 13.125 ملین ڈالر

سیمی فائنل: 21.0 ملین ڈالر

فائنلسٹ: 30.0 ملین ڈالر

فاتح: 40.0 ملین ڈالر

شرکت کی بنیاد پر رقم: 525 ملین ڈالر

فیفا نے اس ٹورنامنٹ کے مالی ذرائع کے حوالے سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں ایک بڑے براڈکاسٹر اور کئی سپانسرز سے معاہدے کیے گئے ہیں، جو اس منصوبے کی مالی معاونت کریں گے۔

مزید :

کھیل -