ڈیم پاکستان کے لیے موت و حیات کا مسئلہ ہے،میاں افضل اکرم

ڈیم پاکستان کے لیے موت و حیات کا مسئلہ ہے،میاں افضل اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ملی مسلم لیگ لاہور کے کنوینر میاں افضل اکرم نے کہا ہے کہ ڈیم پاکستان کے لیے موت و حیات کا مسئلہ ہے۔ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ اس پر سیاست ایک مرتبہ پھر شروع ہوچکی ہے۔ ڈیم توانائی اور زراعت کے بحران سے نکلنے کا بہترین حل ہے۔ ہماری نظر میں ڈیم کا مخالف پاکستان کا مخالف ہے۔ اگر ڈیموں کی تعمیر کو فوری شروع نہ کیا گیا تو پاکستان ایتھوپیا بن سکتا ہے۔ وطن عزیز سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کا محافظ ہے۔ لاہور میں یوسی سطح پر تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے بعد عہدیداران کا کنونشن بلایا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے حکومت کی تعریفوں کی بجائے ملکی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دلائی جو کہ خوش آئند ہے۔

۔ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے اسے کسی قسم کی علاقائی یا گروہی سیاست کی نظر ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ملک کی آنے والی نسلوں کی ضرورت ہے۔ میاں افضل اکرم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں تمام اخلاقی حدود کو پامال کر رلھا ہے ۔ اگر عالمی برادری نے اس معاملے پر اپنی آنکھیں نہ کھولی تو بہت بڑا انسانی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔