بالی ووڈ کے بعد اگلی منزل کا ٹارگٹ بنا لیا،حمائمہ ملک

بالی ووڈ کے بعد اگلی منزل کا ٹارگٹ بنا لیا،حمائمہ ملک
بالی ووڈ کے بعد اگلی منزل کا ٹارگٹ بنا لیا،حمائمہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم ارتھ 2 کے ذریعے ایک نئی حمائمہ ملک شائقین کے سامنے آئیگی،بول کے بعد مذکورہ فلم میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا ہے جس میں ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی نئی فنکارہ کو نکالا ہے ہمیں اپنے ہدایتکاروں پر فخر کرنا چاہئے،شان نے اپنے والد ریاض شاہد کی تاریخ ساز فلموں زرقا، خاموش رہو، یہ امن ، غرناطہ و دیگر سے بہت کچھ سیکھا ہے جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں ان کو کامیابیاں ملتی ہیں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں مجھے بہترین کام ملا اوراس کی وجہ سے ہی میری شہرت کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچے ، اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے بعد میں نے اگلی منزل کا ٹارگٹ بنا لیا ہے لیکن قبل از وقت اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گی۔

مزید :

کلچر -