کراچی :رینجرز کی کارروائی ، مختلف علاقوں سے 6 ملزم گرفتار

کراچی :رینجرز کی کارروائی ، مختلف علاقوں سے 6 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی ، بھتہ خوری سہولت کاری ، اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں ۔ شاہ لطیف کے علاقے کالعدم تنظیم کے ملزمان قاسم اور منظور عالم کو گرفتار کیا گیا جو دہشتگردی ، سہولت کاری اور اسلحے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں ۔ گلشن اقبال اور شاہ لطیف سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں اصغر عرف ماما ، سید الیاس حسینی ، فیصل عرف رام پوری شامل ہیں ۔ اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا ۔ سائٹ کے علاقے سے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کریم زادہ کو گرفتار کیا گیا ۔ سعید آباد سے مختلف جرائم میں ملوث ملزم شاکر کو گرفتار کیا گیا ۔